Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپر لیگ کی آمد، غیر ملکی لیگز میں مصروف کھلاڑیوں کو وطن واپس طلب کرلیا

Now Reading:

سپر لیگ کی آمد، غیر ملکی لیگز میں مصروف کھلاڑیوں کو وطن واپس طلب کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی  سی بی)نے آسٹریلیا میں موجود تمام پاکستانی کرکٹرز کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

 اوپنر فخر زمان نے آج ہونیوالا برسبین ہیٹ کا میچ بھی چھوڑ دیا ہے اور وطن واپس رونہ ہوگئے ہیں جبکہ شاداب خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 حارث روف، محمد حسنین ،احمد دانیال اور سید فریدون کو بھی ہدایت کی گئی ہے  کہ پاکستان پہنچیں۔

 پی سی بی ترجمان کے مطابق کوویڈ پروٹوکول کی وجہ سے آسٹریلیا سے کھلاڑیوں کو جلد واپس بلایا گیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے ببل میں 20 جنوری کو داخل ہونا ہے،  ببل سے قبل کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گی۔

  پی سی بی کے مطابق  کھلاڑیوں کی صحت اور ایونٹ کو محفوظ بنانے کےلئے پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

  پی سی بی نے محمد حسنین اور حارث رؤف کو بھی جلد واپس آنے کا کہا ۔

 دوسری جانب برسبین ہیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فخر زمان ہمارے لئے مزید نہیں کھیل سکیں گے، فخرزمان نے فینز کی اسپورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی ٹیم کیلئے فخر زمان نےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر