Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسروں کی پلیٹ سے کھانے کے مضر اثرات

Now Reading:

دوسروں کی پلیٹ سے کھانے کے مضر اثرات

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ جب وہ کھانا شیئر کرتے ہیں تو یہ چیز ان کے موٹاپے کا کتنا سبب بنتی ہے۔

لیکن رات کا کھانا جب شیئر کیا جاتا ہے تو بظاہر کم موٹاپے کا سبب دِکھتا ہے کیوں کہ لوگوں کو اس بات کا خیال ہوتا ہے کہ یہ ان کا کھانا نہیں ہے۔

کینیڈین سائنس دانوں نے بتایا کہ کھانے کو شیئر کرتے وقت مشاہدے میں آنے والے اس عدم ملکیت کے احساس کا مطلب ہے کہ لوگ ذہنی طور پر اس کے نتیجے سے کیلوریز کو علیحدہ کر دیتے ہیں۔

جرنل آف کنزیومر سائیکولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنس دان نیوکھیٹ ٹیلر اور تھیوڈور نوزورتھی نے بتایا کہ ان کو حاصل ہونے والی معلومات یہ بتاتی ہیں کہ دوست احباب کے ساتھ ریسٹورانٹ میں چھوٹی پلیٹیں یا اسنیکس کی شیئرنگ ممکنہ طور پر حد درجہ زیادہ کیلورک خوراک لینے کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر ٹیلر کا کہنا تھا کہ جب ہم ایک شیئرڈ پلیٹ پر کھانا دیکھتے ہیں تو ہم یہ تو سمجھتے ہیں کہ ہم کتنی کیلوریز لے رہے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ یہ کیلیوریز ہمارے وزن کو کس طرح متاثر کر سکتی ہے۔

Advertisement

بہ الفاظ دیگر کیوں کہ شیئر کی ہوئی پلیٹ ہماری نہیں ہوتی، یہ ایک مشترکہ پلیٹ ہوتی ہے جو کسی کے ساتھ شیئر کی گئی ہوتی ہے تو ہمارا یہ ماننا ہوتا ہے کہ اس پلیٹ سے جو بھی ہم کھائیں گے اس کا ہمارے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نتیجتاً یہ ہمیں مزید کھانے کی طرف راغب کرتا ہے کیوں کہ ہم یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ اس غذا کی کھپت کے کوئی نتائج نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر