Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہترین کمائی کا جھانسہ دینے والی “پیرامڈ اسکیم” کیا ہے؟ اس سے بچا کیسے جائے؟

Now Reading:

بہترین کمائی کا جھانسہ دینے والی “پیرامڈ اسکیم” کیا ہے؟ اس سے بچا کیسے جائے؟

طالب علمی قرض کو ادا کرنے اور خود کو مالی طور پر مستحکم  کرنے کے راستوں کی تلاش میں ایک خاتون پیرامڈ مارکیٹنگ اسکیم کے چنگل میں ایسا پھنسیں کہ اپنا سب کچھ گنوا بیٹھیں۔

بوسٹن، امریکا سے تعلق رکھنے والی برینا کنکیڈ نے 22 سال کی عمر میں ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ اسکیم (MLM) میں شمولیت اختیار کی اور اب پانچ سال بعد انہوں نے اس اسکیم کے پھنسانے والے ہتھکنڈوں کا پول کھول دیا ہے۔

برینا نے بتایا کہ ” یہ مارکیٹنگ اسکیم ایک ایسی لت ہے جس میں آپ اپنے پیسوں، نیند، چین و سکون سمیت سب کچھ گنوا بیٹھتے ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ “میری ایک دوست کا بوائے فرینڈ، جو اب شوہر ہے، کمپنی کے مزید پروڈکٹس خریدنے کی استطاعت کے لیے اپنا خون بیچنے کی ترغیب دیتا تھا تاکہ وہ ان کے کوٹے کو پورا کر سکے۔”

ملٹی لیول مارکیٹنگ اسکیم (MLM) کیا ہے؟

Advertisement

یہ فروخت کا ایک متنازع طریقہ ہے جس میں کمپنی کی آمدنی غیر تنخواہ دار افرادی قوت سے پیدا ہوتی ہے، جو کمپنی کی مصنوعات فروخت کرتی ہے، جبکہ شرکاء کی کمائی پیرامڈ کی شکل والی کمیشن اسکیم سے حاصل ہوتی ہے۔

اس اسکیم کے تحت آپ کو دو یا تین لوگوں کو کمپنی کی مصنوعات خریدنے پر آمادہ کرنا ہوتا ہے، جو آگے مزید تین تین لوگوں کو آمادہ کرتے ہیں۔ آپ کو یقین دلایا جاتا ہے کہ اس کمائی میں سے آپ کو بھی کمیشن دیا جائے گا۔

اس اسکیم سے زیادہ تر لوگ بہت کم یا کوئی پیسہ نہیں کما پاتے، کیونکہ اکثر یہ ایک غیر قانونی پیرامڈ اسکیم ثابت ہوتی ہے، جو ان کے لگائے ہوئے سرمائے کو غصب کر لیتی ہے اور انہیں قرضوں میں ڈوبا چھوڑ دیتی ہے۔

اس اسکیم کے زریعے کمائی پر عمل پیرا کمپنیاں ذہن کو قابو میں رکھنے والے ہتھکنڈے اختیار کرتی ہیں۔

برینا نے اس پیرامڈ اسکیم سے باہر نکلنے کی کوشش شروع کی تو یہ ان کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوا۔

برینا نے بتایا کہ “وہ آپ کو یہ باور کرانے میں مہارت رکھتے ہیں کہ آپ ایک اچھا موقع گنوا رہے ہیں، آپ پاگل ہو رہے ہیں، آپ لوگوں کی باتوں میں آکر منفیت کو اثر انداز ہونے دے رہے ہیں، وغیرہ۔

Advertisement

مثلاً آپ کو کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی قریبی آپ کی اسکیم کا حصہ نہیں بنتا تو وہ آپ سے مخلص نہیں اور آپ کا برے وقت میں ساتھ چھوڑ رہا ہے۔

اس لیے اس طرح کی فراڈ اسکیمز کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنا اور اپنی کمائی کا خیال رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر