Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا

Now Reading:

باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
باڈی ایئر کنڈیشنر

باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا

معروف جاپانی کمپنی کی جانب سے ایک ہائی ٹیک گیجٹ متعارف کرایا گیا ہے جو ایک باڈی ایئر کنڈیشنر ہے اور ممکنہ طور پر انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا۔

کمپنی کی جانب سے “اسمارٹ وئیر ایبل تھرمو ڈیوائس کٹ” جسے Reon Pocket 5 کا نام دیا گیا ہے 23 اپریل کو متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ ڈیوائس کسی بھی شخص کے پہننے کے قابل ہے جو کہ انسانی جسم پر ہونے والے موسمیاتی اثرات کو کنٹرول کرنے کا سسٹم ہے۔

Reon Pocket 5 گرم دنوں کے لیے پانچ کولنگ لیولز اور ٹھنڈے ماحول کے لیے چار وارمنگ لیولز پیش کرتا ہے، جو اسے مختلف حالات کے لیے موافق بناتا ہے۔

Reon Pocket 5 کو نئی Reon Pocket App کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جو آئی او ایس اور اینڈروئیڈ دونوں ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔

Advertisement

یہ ایپ بلوتوتھ کے ذریعے پانچ کولنگ اور چار وارمنگ لیولز کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے، جو اسے چلتے پھرتے ایڈجسٹمنٹ کے لیے بہترین بناتی ہے۔

ٹیک ریڈار کے مطابق، Reon Pocket 5 ایک ہی چارج پر 17 گھنٹے کی بیٹری لائف کا حامل ہے جس کی قیمت 139 پاؤنڈ ہے۔

خیال رہے کہ Reon Pocket سیریز کا آغاز جاپان میں 2019 میں ہواتھا، جس کے بعد کے ورژن نے ہانگ کانگ جیسی ایشیائی مارکیٹوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اب Reon Pocket 5، ایک عالمی توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔

Reon Pocket 5 پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ گرمی جذب اور 1.8 گنا زیادہ بیٹری لائف پیش کرتا ہے۔ اس کا اسمارٹ موڈ پہننے والے کے ماحول کے لحاظ سے خود بخود کولنگ اور ہیٹنگ کے درمیان ایڈجسٹ ہو جاتا ہے اور دن بھر بہترین آرام کو یقینی بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر