Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبر دریافت

Now Reading:

مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبر دریافت
مکہ مکرمہ

مکہ مکرمہ میں تیسری صدی ہجری کی ایک قبر اور قدیم کتبہ دریافت ہوا ہے جس پر اس دور کے رواج کے مطابق بنائے جانے والے نقوش بنے ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کے مطابق مکہ مکرمہ کی ایک قدیم قبر دریافت ہوئی ہے جس میں سے ایک قدیم کتبہ ملا ہے جو بے حد خوبصورت ہے۔ اس پر تحریرعبارت پتھر تراش کر لکھی گئی ہے۔

ماہرین آثار ِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس دور سے تعلق رکھنے والے پتھروں پر منقش تحریریں اس قدر خوبصورت اور دلکش نہیں ہوتیں۔ کتبہ دیکھنے میں بھی منفرد لگ رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس قدیم کتبے پر تحریر ہے ’میری قبر دیکھو‘۔ اس کے نیچے صاحب ِقبر کا نام احمد بن محمد بن جعفر بن نوح لکھا ہے۔ کتبے کا تعلق تیسری صدی ہجری سے ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ماضی میں بھی قبروں کے کتبے پیشہ ور ماہر خوش نویس لکھا کرتے تھے۔ آج تک یہ رسم سعودی عرب میں برقرار ہے اورکتبے پیشہ ور خطاط ہی تیار کرتے ہیں۔کتبے کی باقاعدہ تزئین کی جاتی ہے، خوبصورت نقوش بنائے جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں مختلف مقامات سے ملنے والے کتبے اسلامی عرب رسم الخط کے ارتقا کی تاریخ بھی ہیں۔سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ان دنوں ملک کے مختلف علاقوں اور دنیا کے مشہور شہروں میں ’سعودی عرب کے شاہکار عہد بہ عہد‘ کے عنوان سے نوادر کی نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔

جدہ عجائب گھر میں قبروں کے تاریخی کتبے محفوظ ہیں۔ انہیں بھی نمائش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر