Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں‘

Now Reading:

’دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں‘

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں۔

انہوں نے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسافر ٹرین کے دھماکے کی زد میں آنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے اور زخمی مسافروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ اور انتہائی قابل مزمت فعل ہے، واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ پر امن بلوچستان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس سے قبل سبی میں مشکاف ریلوے اسٹیشن  کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا ہوا۔

 سبی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کودہشگردی کا نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

واضح رہے کہ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورس اور لیویز فورس روانہ ہو گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے’ 
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکج کا جلد افتتاح کرنےجارہی ہیں، عظمیٰ بخاری
5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز
حج 2024 ، فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، ترجمان مذہبی امور
چیف آف دی نیول اسٹاف کا چین کے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر