Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی ہے؟

Now Reading:

اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی ہے؟

اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی ہے؟

لاہور میں مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی جان بچانے والی خاتون پولیس افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شہر بانو نقوی کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اے ایس پی شہر بانو سے میزبان نے سوال کیا کہ اُن کی سرکاری تنخواہ کتنی ہے؟

جس کے جواب میں سیدہ شہر بانو نے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں پیٹرول، الاؤنسز، یونیفارم الاؤنس، سرکاری گاڑی دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سرکار آپ کا اتنا خیال رکھے تو پھر ذمہ داریوں میں کمی کی کوئی چیز نہیں رہ جاتی۔

شہر بانو نقوی کون ہیں؟

Advertisement

25 فروری کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس صورتحال میں پنجاب پولیس کی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی 15 ہیلپ لائن کی کال پر جائے وقوع پہنچیں، ان کی جانب سے بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔

ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر ان کی بہادری کی تعریفیں کی جارہی تھیں اور انہیں عالمی سطح پر بھی سراہا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر