
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزمشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے لارجر بینچ نےکیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وزرات داخلہ کی درخواست منظور کرلی اور کل خصوصی عدالت کو فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئےکہاہے کہ خصوصی عدالت کل سنگین غداری کیس کا فیصلہ نہیں سنائے گی۔
عدالت نےوفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک غداری کیس کا نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےخصوصی عدالت کو تمام فریقین کو سن فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےحکم دیاہے کہ غداری کیس میں فئیر ٹرائل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
سابق صدرکے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نے کل بروز جمعرات سنانا تھا، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سےخصوصی عدالت کا فیصلہ روکنے سے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاتھاکہ پرویز مشرف اس کیس میں مفرور اور اشتہاری ہیں لیکن شفاف ٹرائل کا حق ہر ملزم کو حاصل ہے۔
بعد ازاں عدالت نےسماعت ایک روز کے لیے ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت قانون و انصاف کو تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News