Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ریاست کرناٹکا میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

Now Reading:

بھارتی ریاست کرناٹکا میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

بھارتی ریاست کرناٹکا حکومت کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخر میں کوویڈ 19 میں شدت آسکتی ہے اس کے باوجود لاک ڈاؤن کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ حکومت جمعہ کو کرفیو سے متعلق فیصلہ لینے کے لیے اجلاس کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر ریوینیو آراشوکا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو ہونے والے کورونا سے متعلق اجلاس میں شرکت کے بعد حکومتی عہدیدار آر اشوکا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین نے دہلی اور مہاراشٹر کے کورونا کیسز کے رجحان کا موازنہ کیا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق، کرناٹکا میں جنوری کے آخری ہفتے میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہفتے کے آخر میں ریاست میں کرفیو سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد کرے گی۔

دریں اثنا، وزیر اعلیٰ بومئی بساوراج نے مقامی عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ بنگلورو شہر کے ہسپتالوں میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیں۔

Advertisement

انھوں نے محکمہ صحت کے حکام کو مقامی ڈاکٹروں سے مشاورت کر کے دیہی علاقوں میں متاثرہ بچوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں صحت عامہ سے متعلق اقدامات کا حکم دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آکسیجن پلانٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا جائے۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں پیر کو 27,156 تازہ کوویڈ کیسز اور 14 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جنوبی ریاست میں اب تک مجموعی طور پر اومیکرون ویرئینٹ کے  766 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر