امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے لئے تباہی ہوگی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر روس یوکرین حملہ کرتا ہے تو اسے ہر صورت جواب دینا ہوگا، ہماری جانب سے کسی بھی قسم کے جواب کی نوعیت اس کے عملی اقدام پر منحصر کرے گی۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ روس یوکرین پر ضرور حملہ کرے گا۔ ایسا ہوا تو روس کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، روس کی امریکی معیشت اور کرنسی تک رسائی کو ختم کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: برطانیہ نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل فراہم کردیئے
امریکی صدر نے روس کے خلاف کسی بھی اقدام کے حوالے سے یورپی ممالک میں اختلاف کی بھی تصدیق کی۔
جو بائیڈن نے کہا کہ بڑی قومیں کبھی بھی اندھا دھند فیصلے نہیں کرتیں ، اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ ہم روس کے خلاف کارروائی کے حوالے سے نیٹو ممالک کے درمیان تقسیم کو ہوا دیں گے تو اس کی بھول ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف ایسا ہی اقدام اور اسی شدت سے کیا جائے گا جیسا روس کی جانب سے اٹھایا جائے گا۔
مزید پڑھیے: یوکرین کا روس پر سائبر حملے کرنے کا الزام
دوسری جانب یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس بہت ہی کم وقت اور انتہائی سرعت کے ساتھ یوکرین پر فوجی حملہ کر سکتا ہے۔
اینتونی بلنکن نے مزید کہا تھا کہ امریکا اس وقت تک سفارت کاری جاری رکھے گا جب تک ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک اور امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کو نیٹو کے مغربی سکیورٹی اتحاد میں شامل ہونے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے اس کے لیے اس نے یوکرین کی سرحد پر اپنے ایک لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں۔
دوسری جانب روس نے یوکرین پر کسی بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
