Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق میں یکےبعددیگر 3بم دھماکے،6افرادجاں بحق

Now Reading:

عراق میں یکےبعددیگر 3بم دھماکے،6افرادجاں بحق
عراق دھماکے

عراق کےدارالحکومت بغدادمیں یکےبعددیگرتین دھماکوں کےنتیجےمیں 6افرادجاں بحق  جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

غیرملکی خبررساں ادار ےکےمطابق عراقی دارالحکومت بغدادمیں منگل کی رات تین مختلف مقامات پرتین دھماکے ہوئے۔ جن میں پہلادھماکہ  شمالی بغداد میں الشعب کالونی میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرا بم دھماکہ  بغداد کے علاقے البیاع میں بھی موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔تیسرا دھماکہ مشرقی بلدیہ میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے کے باعث ہوا جس سے ایک شخص جان سے گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بغدادمیں ہونےوالے دھماکوں کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ تاہم ماضی میں داعش نے بغداد اوردیگر شہروں میں ایسے ہی حملے کیےہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بغداد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں جنوبی شہر بصریٰ اور نصیریہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ عراقی شہر ام قصر میں پولیس کی فائرنگ سے 9 مظاہرین جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اس طرح اکتوبر سے جاری مظاہروں میں اموات کی تعداد 340 ہوگئی، اقوام متحدہ نے سنگین صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے فریقین کو معاملہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر