Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد علی بٹ، بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے

Now Reading:

احمد علی بٹ، بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ بول انٹرٹینمنٹ پر بچوں کے لیے پاکستانی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘  کا شمار اپنے منفرد پروگرامز کی وجہ سے صارفین کے پسندیدہ چینلز میں ہوتا ہے جس نے پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں بچوں کیلیے ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ لانے کا اعلان کردیا۔

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

Advertisement

ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ نے کورونا لاک ڈاؤن میں اپنے وزن میں 25 کلو تک کمی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا اور ان کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ  ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ لانے کیلیے تیار

احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا کرنے والے ہیں اور پروگرام میں کن بچوں کو شرکت کا موقع ملے گا اور وہ پروگرام کے دوران کون کون سے گیم کھیلیں گے یا پھر انہیں کن انعامات سے نوازا جائے گا ، ان سب کے لیے آپ کو بس کچھ دن اور انتظار کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر