Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد علی بٹ  ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ لانے کیلیے تیار

Now Reading:

احمد علی بٹ  ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ لانے کیلیے تیار
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ بہت جلد بول انٹرٹینمنٹ پر ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان کا نمبر ون چینل ’ بول انٹرٹینمنٹ‘ ہمیشہ اپنے صارفین کو نئے انداز میں محظوظ کرتا رہتا ہے ، چند روز قبل چینل انتظامیہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لیے گیم شو لانے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے۔

ہمیشہ کی طرح بول انٹرٹینمنٹ اس بار بھی کچھ منفرد لے کر آرہا ہے اور اپنی مقبولیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا گیم شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ بہت جلد آن ایئر کرنے والا ہے جس کی میزبانی ملک کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کریں گے۔

Advertisement

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بول انٹرٹینمنٹ کا بچوں کیلیے ’گیم شو‘ لانے کا اعلان

ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

اس سے قبل بول انتظامیہ کی جانب سے اپنے آفیشل یوٹیوب پر پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا تھا۔

پرومو میں ویڈیو میں صرف بچوں کو کھیلتے اور اچھلتے کودتے دکھایا گیا ہے تاہم پروگرام کس نوعیت کا ہوگا اور اس میں کس قسم کے گیمز شامل ہوں گے یا پھر اس کی میزبانی کون کرے گا، ان سب سوالات کے جوابات کے لیے ناظرین کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر