Advertisement
Advertisement
Advertisement

صابن کا سخت جان بلبلہ جو 465 دن بعد پھٹ پڑا

Now Reading:

صابن کا سخت جان بلبلہ جو 465 دن بعد پھٹ پڑا

ہم جانتے ہیں کہ صابن یا واشنگ پاؤڈر کے بلبلے، چھوٹے ہوں یا بڑے وہ سیکنڈوں میں پھٹ پڑتے ہیں۔ لیکن فرانسیسی سائنسدانوں نے صابن کا ایسا ڈھیٹ بلبلہ بنایا جو خدا خدا کرکے اب 465 دنوں بعد پھٹ پڑا ہے۔

یونیورسٹی آف لائلے کے ماہرِ طبعیات نے اسے بنایا ہے جس کی تفصیلات حال ہی میں ایک تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بلبلہ پانی کا ہو یا صابن کا وہ ثقلی تناؤ کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں پھٹ جاتے ہیں یا پھر بخارات بن کر اڑجاتے ہیں۔

لیکن صابن کے ساتھ ساتھ ان بلبلوں کو گیس ماربل بھی کہا گیا ہے۔ یعنی مائع سے بنائے گئے ہیں اور ان پر انتہائی باریک پلاسٹک کے موتی بکھیرے گئے ہیں۔ اس میں صابن کے علاوہ پانی اور گلیسرول بھی ملایا گیا ہے۔ گلیسرول بڑے پیمانے پر ادویہ اور خوراک وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔

گیس ماربل میں گلیسرول کا کردار اہم ہے جس کی وجہ سے وہ ایک سال سے زائد عرصے تک برقرار رہا۔ اس طرح 465 روز بعد پھٹ جانے والے بلبلے نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

لیکن اس ساری محنت کا آخر کیا فائدہ ہوگاَ؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سے مخصوص اوقات میں شکل بدلنے والے مادوں اور فوم کی تیاری ممکن ہوسکے گی جنہیں انجینئرنگ اور طب میں استعمال کیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر