Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار

Now Reading:

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار
کتوں

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی آوارہ کتوں کے قاتلانہ وار بڑھنے لگے، ایک ہی دن میں کتے کے کاٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد اب فیروزوالہ میں بھی ایک ہی دن میں کتے کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سگ گزیدگی کے مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی، ضلع انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کتے کے کاٹنے سے والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق ہوا۔

Advertisement

اوکاڑہ میں آوارہ کتے نے بچی کو نوچ ڈالا

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کو بار بار درخواستیں دینے پر بھی انتطامیہ آوارہ کتوں پر قابو نہ پاسکی ۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بھی شہری آوارہ کتوں کا شکار بن گئے تھے، کتے کے کاٹنے کی بیماری ریبیز سےایک 45 سالہ شخص سلیم چل بسا۔

نیو کراچی کا رہائشی، 6 بچوں کا باپ، محمد سلیم جو چند روز قبل اپنی چار سالہ بیٹی کو پا گل کتے سے بچاتے ہوئے ریبیزجیسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو گیا تھا، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دم تو ڑ گیا تھا۔

ذرائع کے مطا بق متا ثرہ محمد سلیم کو پہلے سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی لے جا یا گیا جہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملی پھرعباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہا ں بھی ویکسین نہ تھی۔

Advertisement

پھرعباسی شہید ہسپتال انتظامیہ نے باہر سے منگوا کر آدھی خوراک دی، حالت بگڑی تو جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں 45 سالہ محمد سلیم حالت بگڑنے کے با عث رات گئے دم توڑ گیا تھا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اگر اس مریض کو بروقت اینٹی ریبیز ویکسین لگا دی جاتی تو اسے یہ مہلک مرض لاحق نہیں ہوسکتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر