
پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف ورسٹائل اداکار ومیزبان فیصل قریشی حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B5ZPgBxJgAF/
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سین کی عکسبندی کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرزگولیاں مارکرچلے جاتے ہیں اورفیصل قریشی وہیں گرجاتے ہیں۔
شوٹنگ کے دوران عموماً نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان نقلی گولیوں سے بھی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود فیصل قریشی ابتدائی علاج کے بعد واپس سیٹ پر لو ٹ آئے اور دوبارہ شوٹنگ شروع کر دی ۔
مزید پڑھیں ،فیصل قریشی اب بول انٹرٹینمنٹ کا حصہ بن گئے
واضح رہے کہ فیصل قریشی اب بول انٹرٹینمنٹ کے شو خوش رہوپاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔
فیصل قریشی کا نیا شو ‘خوش رہو پاکستان’ناظرین 28 نومبر سے بول انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر دیکھ سکیں گے ۔
فیصل قریشی نے بتا یا کہ اس پروگرام میں بہت سے مزیدار گیمز ہوں گے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ وہ گیمز جو آج کل شوز میں پیش کیے جارہے ہیں ان سے کچھ مختلف پیش کریں، جب ناظرین شو دیکھیں گے تو انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا الگ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News