Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا پھیلاؤ کے خدشات، مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

کورونا پھیلاؤ کے خدشات، مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر صوبائی دارلحکومت کے آٹھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آٹھ مقامات میں آج  سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق حیات آباد میں تین مقامات جبکہ ورسک روڈ، زریاب کالونی، ہزار خوانی کے ایک ایک علاقے میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا جا رہا ہے، سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

خالد محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا مزید کہنا ہے کہ پشاور:علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر