Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے جنسی استحصال کا معاملہ، سابق پوپ کا سنسنی خیز اعتراف

Now Reading:

بچوں کے جنسی استحصال کا معاملہ، سابق پوپ کا سنسنی خیز اعتراف

سابق پوپ بینیڈِکٹ شش دہم نے 1980 میں بچے سے زیادتی کرنے والے ایک پادری کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں اپنی موجودگی کے متعلق غلط معلومات دینے کا اعتراف کر لیا۔

پیر کے روز جاری ہونے والے بیان میں بینیڈِکٹ کے ذاتی سیکریٹری جارج گینسوین نے کہا کہ وہ بہت معذرت خواہ ہیں اور معافی کے طلب گار ہیں۔

لیکن بیان میں کہا گیا کہ اس میٹنگ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے دوسرے پادری کو لگانے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

گزشتہ ہفتے ایک آزاد رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بینیڈِکٹ شش دہم، جنہوں نے 2013 میں ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی، 1980 میں چار پادریوں کو بچوں سے زیادتی کرنے سے روکنے میں ناکام رہے تھے۔

ویسٹ فال اسپِلکر ویسل نامی لاء فرم کی جانب سے کمشن کی گئی رہورٹ میں جائزہ لیا گیا کہ 1945 سے لے لر 2019 تشدد کے معاملات کو کس طرح سے دیکھا گیا۔

Advertisement

سابق پوپ بینیڈِکٹ، جن کا حقیقی نام جوزف ریٹ زنگر ہے، 1977 سے 1982 تک میونیخ کے آرک بشپ تھے۔

ایک معاملے میں ، اب کا ایک پیڈو فائل(ایسا شخص جو بچوں سے جنسی رغبت رکھے) پادری پیٹر ہُلرمن کو مغربی جرمنی میں ایسن سے میونیخ منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان پر 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا۔

ہۃلرمن کو ان کے ماضی کے باوجود گرجے کی ذمہ داریوں پر دوبارہ لگا دیا گیا اور انہوں نے دیگر کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانا جاری رکھا۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ بینیڈِکٹ نے 1980 میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت سے انکار کیا ہے جس میں ہُلرمن کو ڈیوسیز میں داخلہ دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

سابق پوپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو صاف کرنا چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے سماعت میں کہا اس کے بر عکس، انہوں نے 15 جنوری 1980 کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر