Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

Now Reading:

عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان
عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ پنجاب میں نئی انتظامی تبدیلیوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نےعوام کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو فیصلے کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدم استحکام کے خواہشمندوں کو آج بہت مایوسی ہوئی ہوگی کیونکہ عدم استحکام چاہنے والوں کی خواہشات کے برعکس اداروں کا ٹکرائونہیں ہوا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مافیاز جنہوں نے لوٹ مار کی رقم بیرون ملک ذخیرہ کررکھی ہے، اس فیصلے کے بعد ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کو بھی بہت مایوسی ہوئی ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گنے کی قیمت کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں زرعی شعبے کا فروغ خصوصاً چھوٹے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت اس بات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے کہ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کو مساوی طور پر یقینی بنایا جائے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ گنے کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ  گنے کی مقرر کردہ سرکاری قیمت سے جہاں کسانوں کی حوصلہ افزائی ہو وہاں وہ تمام اقدامات کیے جائیں کہ چینی کی قیمت میں استحکام کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر