Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

Now Reading:

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
عوام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کتے کے کاٹنے سے فیروز والا کے رہائشی 12سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے لڑکے کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیروز والا میں کتے کے کاٹنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے شاہدرہ ہسپتال اورمیو ہسپتال میں لڑکے کو بروقت ویکسین نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہدایات کے باوجود ویکسین کی عدم موجودگی متعلقہ حکام کی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں اوردیہی و بنیادی مراکز صحت میں ویکسین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت آوارہ کتوں سے شہریوں کو بچانے کیلئے موثر مہم چلائی جائے اور انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدام کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے بعد اب فیروزوالہ میں بھی ایک ہی دن میں کتے کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سگ گزیدگی کے مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بھی شہری آوارہ کتوں کا شکار بن گئے تھے، کتے کے کاٹنے کی بیماری ریبیز سےایک 45 سالہ شخص سلیم چل بسا۔

نیو کراچی کا رہائشی، 6 بچوں کا باپ، محمد سلیم جو چند روز قبل اپنی چار سالہ بیٹی کو پا گل کتے سے بچاتے ہوئے ریبیزجیسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو گیا تھا، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دم تو ڑ گیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق متا ثرہ محمد سلیم کو پہلے سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی لے جا یا گیا جہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملی پھرعباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہا ں بھی ویکسین نہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر