
آئی سی سی کی جانب سے کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرنے والے بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے بہترین بلے باز کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ 6 سیزن میں بیٹسمینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو بابراعظم اس پلیٹ فارم پر بھی اول پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ 6 سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں بابر اعظم سب سے آگے ہیں۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل کے گزشتہ 6 سیزن میں مجموعی طور پر 58 میچوں میں حصہ لیا اور 2070 رنز اسکور کئے، ان کا ہائی اسکور 90 رنز تھا۔
بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر کامران اکمل ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے گزشتہ 6 سیزن کے 69 میچز میں 1820 رنز بنائے ہیں جبکہ شعیب ملک تیسرے نمبر پر ہیں جو 61 میچز میں 1481 رنز بنا چکے ہیں۔
بابر اعظم کے پاس پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تو موجود ہے لیکن اس کے علاوہ انہوں نے پی ایس ایل کے کسی ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ گزشتہ سال پی ایس ایل سیزن 6 میں انجام دیا جب انہوں نے کراچی کنگز کی طرف سے 11 میچز میں حصہ لیا اور 69.25 کی اوسط سے 554 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل 6 کے سیزن میں 7 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ان کا سب سے بڑا اسکور 90 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔
دوسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں جنہوں نے گزشتہ سیزن میں 500 رنز 4 نصف سنچری کے مدد سے بنائے تھے۔
پی ایس ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی تیسری پوزیشن پر بھی بابر اعظم کا قبضہ ہے ، انہوں نے 2020 کے سیزن میں 473 رنز بنائے تھے، جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News