Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردوں کے مقابلے میں خواتین کو اسکیمک اسٹروک کا خطرہ زیادہ!

Now Reading:

مردوں کے مقابلے میں خواتین کو اسکیمک اسٹروک کا خطرہ زیادہ!

محقیقین کا کہنا ہے کہ 35 سال سے کم عمر خواتین کو اسکیمک اسٹروک کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتا ہے۔

اسکیمک اسٹروک فالج کی سب سے عام قسم ہے، 80 فیصد سے زائد مریض فالج کی اسی قسم کا شکار ہوتے ہیں، فالج کی یہ قسم اس وقت حملہ آور ہوتی ہے جب دماغ کی شریانیں تنگ یا بلاک ہوکر دماغ کو خون کی فراہمی میں شدید کمی کردیتی ہیں۔

فالج کے بارے میں 16 بین الاقوامی مطالعات کا جائزہ لینے والے ایک بڑے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 35 سال سے کم عمر کی نوجوان خواتین میں مردوں کے مقابلے اسکیمک اسٹروک ہونے کا امکان 44 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

اور جو خواتین اسکیمک اسٹروک سے بچ جاتی ہیں وہ فالج سے بچنے والے مردوں کی نسبت زیادہ مشکل نتائج کا سامنا کرتی ہیں۔

اسکیمک اسٹروک اس وقت ہوتا ہے جب خون کا جمنا دماغ کی طرف جانے والی شریانوں کو 87 فیصد تک بلاک کر دیتا ہے۔

Advertisement

اس نئے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ بڑے پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مردوں کو فالج کا زیادہ امکان ہوتا ہے، تاہم اسکیمک اسٹروک ہر سال نوجوان مردوں کی نسبت نوجوان خواتین کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا مگر امراض قلب کے ماہرین کو شبہ ہے کہ مانع حمل ادویات، حمل اور بچے کی پیدائش نوجوان خواتین میں اسکیمک اسٹروک کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں۔

فاؤنٹین ویلی، کیلیفورنیا میں واقع اورنج کوسٹ میڈیکل سینٹر میں میموریل کیئر ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹ کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ہوانگ نگوین کہتے ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار ہونے میں اضافہ دیکھا ہے جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر