Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی، پرویز خٹک

Now Reading:

عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی۔

 وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اورکزئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں ، تحریک انصاف و عوام کو خراب نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں ہار گئے تو تحریک انصاف ہار گئی ، الیکشن جیتنا ضرورت ہے،  ہارنے سے آپ کی حیثیت ختم ہو جائیگی ، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ ضلع کے ایم پی اے و ایم این اے ہونگے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا ضروری ہیں کیونکہ یہ تحریک انصاف کا مستقبل ہیں ، ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی ، امریکہ یورپ و دیگر ممالک میں ہم سے دس گنا مہنگائی آئی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ راشن کارڈ اور احساس پروگرام صحت انصاف کارڈ عمران خان کے کارنامے ہیں ، 80 فیصد تیل، گیس ،گھی اور دال باہر سے برآمد کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان ہم کو واحد لیڈر ملا ہے ان کو ضائع نہ کریں ، این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب ، سندھ  اور بلوچستان حصہ نہیں دے رہا ، عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کیلئے ہر چیز کو خریدا ، پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر