Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی کو شدید کمر درد کی شکایت

Now Reading:

شاہد آفریدی کو شدید کمر درد کی شکایت

کراچی: شاہد خان آفریدی نے شدید کمر کی تکلیف کے باعث بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کردی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی کو شدید کمر درد کی شکایت ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے ٹیم مینجمنٹ سے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گذشہ ایڈیشن پی ایس ایل 6 میں شاہد آفریدی ملتان سلطانز کی جانب سے کھیل رہے تھے جبکہ اس دوران بھی انہوں نے انجری کے باعث ٹیم سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کی گراؤنڈ میں موجود ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی دلسچپ تبصرے دیکھنے کو ملے جبکہ صارفین نے خوشی کا اظہارکیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰم میں ہوگا جس کا پہلا میچ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلے 10 فروری سے 27 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر