
بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں جس کے باعث وہاں چوری اور لوٹ ماربھی شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ مہاراشٹرا، گجرات اور کرناٹکا میں غیرمعمولی بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سےملک میں پیاز کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق نئی دہلی، کلکتہ اورچندی گڑھ میں ایک کلو پیاز 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہے،ناگپور میں 90 اور کانپور میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
بھارت میں پیاز کی قیمتیں بڑھنے پرعوام سیخ پاہے،قیمتیں بڑھنے کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک پر لدے 20 لاکھ روپےمالیت کے پیاز پر لوٹ مار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کاکہاہے کہ پیاز سے لداٹرک ناسک سے گورکھ پور جا رہا تھا کہ اسےراستے میں لوٹ لیاگیا۔
پیاز چوری کادوسرا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیاجہاں ایک چورنےسبزی کی دکان سے پچاس ہزار لاگت کی پیاز اور کچھ لہسن، ادرک چرا کر بھاگ گیا تاہم اس نے وہاں رکھے پیسوں کے باکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News