Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ورلڈ کپ: سپر لیگ کوارٹر فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل آئیں گے

Now Reading:

انڈر 19 ورلڈ کپ: سپر لیگ کوارٹر فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل آئیں گے

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے تیسرے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست رہی تھی۔ پاکستان نے زمبابوے، افغانستان اور پاپوا نیوگنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

https://twitter.com/cricketworldcup/status/1486964808083726337

آسٹریلوی ٹیم گروپ اسٹیج میں تین میں سے دو میچز میں فتحیاب ہوئی تھی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سپر لیگ کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

دوسرے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل شام چھ بجے مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر