Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثی باغیوں نےسعودی ہیلی کاپٹرمارگرایا

Now Reading:

حوثی باغیوں نےسعودی ہیلی کاپٹرمارگرایا
ہیلی کاپٹر حادثہ

یمن کے حوثی باغیوں نےدعویٰ کیاہےکہ انھوں نےایک جدید نئےمیزائل کےذریعےسعودی عرب کاایک جنگی ہیلی کاپٹرمارگرایاہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جمعےکی صبح سعودی عرب کےصوبےعسیرکی سرحدکےنزدیک ہیلی کاپٹرکوگرایاگیاہے۔

حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ ساربہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی ہیلی کاپٹر کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ گرکر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئےہیں ۔

یحیی ساربہ نےمزیدکہاکہ سعودی اپاچی ہیلی کاپٹرحوثی باغیوں کےٹھکانےکی جاسوسی کررہاتھا،حوثی جنگجوؤں نےاپنے دفاع میں ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے دعوے کی حق میں شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سےہیلی کاپٹرکےتباہ ہونےکی تردیدیاتصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

انھوں نےکہا ’ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ کسی کو بھی یمن کی فضائی حدود میں داخلےکی اجازت نہیں ہےاورہم ایسی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔‘

انھوں نےکہا ’ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ کسی کو بھی یمن کی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے اور ہم ایسی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔‘

واضح رہے کہ رواں برس حوثی باغیوں نے یہ دعویٰ بھی کیاتھا کہ انھوں نے خود ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم تیار کر لیے ہیں۔

پچھلے کئی ماہ سے سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور سرحدی علاقوں اور بندرگاہوں پر جھڑپیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ گذشتہ ماہ یمنی باغیوں نے تین بحری جہازوں کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

اس سے پہلے 2017 میں فرینڈلی فائر کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 12 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک برس کے دوران یمن میں تباہ ہونے والا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر ہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر