Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ایئرلائن کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان

Now Reading:

قومی ایئرلائن کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان
Imran

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات پر اجلاس ہوا، جس میں مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کی گئی۔

اجلاس میں ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام اور مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات، خصوصا پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز میں حالیہ اصلاحات کے ثمرات  اور ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔

چیئرمین پی آئی اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دو نئے جہاز پی آئی اے فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ  پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

  چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن میں اصلاحات کے  خاطر خواہ ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، قومی ائیر لائنز کی پروازوں میں 47 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

  چیئرمین پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور ادارے کو منافع بخش ادارہ  بنانے  کے لئے پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ شب و روز مصروفِ عمل ہے۔

Advertisement

اس موقع پروزیرِ اعظم عمران خان نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وزیر ہوابازی غلام سرور، وزیرِ بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، سیکرٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت، چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر