Advertisement
Advertisement
Advertisement

صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اسد عمر

Now Reading:

صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اسد عمر
فنڈز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پانی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کے IV واٹر سپلائی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا کہ فوری طور پر کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے مختصر اور وسط مدتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے امور کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ کسمپولیٹن شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Advertisement

 اس موقع پرچیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ ناہید ایس درانی نے K-IV منصوبے پر  حکومت سندھ کی جانب سے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو  واٹر سپلائی بڑھانے کے لئے مختلف اختیارات پر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کی گھریلو اور صنعتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

Advertisement

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، چیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ سندھ ناہید ایس درانی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یاد رہے اسے قبل بھی وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک بڑا منصوبہ ہے اسکا کریڈٹ ماضی کی حکومتوں کو بھی دینگے کیونکہ سی پیک ک لیئ پچھلی حکومتوں نے بھی بہت کا کیا ہے۔

کراچی میں فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام چور ڈاکوئوں کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ ان ہی کی وجہ سے عوام مہنگائی بگھت رہے ہیںجبکہ سی پیک کے خلاف پاکستان کے اندر اور باہر کمپین چلائی گئی جس میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ امریکہ کا ہاتھ تھا یا نہیں لیکن ہم چین سے دوستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دیگر ممالک سے تعلق خراب بھی نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر