
عزت اورخودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے، وکالت میں بہت سے مسائل آسکتے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار سےخطاب کرتےہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہناتھا کہ عزت اورخودداری پرکبھی مصلحت کاشکارنہیں ہوا، عزت اس وقت ملتی ہے جب آپ کاکرداراچھاہے۔
چیف جسٹس کاکہناتھا کہ عہدےعارضی ہوتےہیں،عزت کردارسےملتی ہے۔
ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکالت ایک معززپیشہ ہے،وکلاء اپنی کردارسازی پرتوجہ دیں۔
ان کاکہناتھاکہ ہر کوئی تعلیم کے باعث ہی آگے نکلتاہے، والد نےسی ایس ایس کامشورہ دیا تھا لیکن میں نے وکالت کاپیشہ اپنے لیے پسند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News