پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مظفر آبادمیں ریلی سے خطاب کے موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر117دن سے کھلی جیل بناہواہے۔کمشیرپر قبضہ کرنے کی کوشش کئی سالوں سالوں سے کی جارہی ہے۔
بلاول کاکہناتھا کہ مودی ایک انتہا پسند سوچ رکھنے والاانسان ہے،مودی پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے خطرہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس مظفرآباد منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہماری یکجہتی عملی ہے یہ سلسلہ جاری رہیگا
بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ پہلے سن سے کہہ رہے ہیں مودی کوسمجھو۔کشمیر میں ہونےوالے مظالم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس مظفرآباد منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پیپلز پارٹی کے یکجہتی جلسے سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم محکوم عوام کو اچھا پیغام گیا ہے ہم آزادکشمیر آمد پر بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میں ان کی والدہ اور نانا کا طرز سیاست نظر آتا ہے
انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری میں ان کی والدہ اور نانا کا طرز سیاست نظر آتا ہے نظریاتی سیاست کے فروغ کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہماری یکجہتی عملی ہے یہ سلسلہ جاری رہیگا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے قومی پارلیمینٹیرینز کانفرنس میں ان کا خطاب کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
