Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

Now Reading:

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
ایل پی جی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈرکی قیمت میں  18 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت  میں 72روپے اضافہ کردیا ہے۔

اضافے کے بعد اب ایل پی جی ملک بھر میں 127 کی جگہ 129 روپے فی کلو ،گھریلو سلنڈر 1496روپے کی جگہ 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756روپے کی جگہ 5825روپے  میں فروخت ہو گی۔

حکومت  کی جانب سے گزشتہ دوماہ میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

اوگرہ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پرایل پی جی فروخت کرنے والے ڈِسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

اس حوالے سے چیئرمین  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اوگرہ نوٹیفیکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس دستیاب رہے گی۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں پولیس کی براہ راست مداخلت بالکل ختم کی جائے،ہمیں پولیس کی بھتہ گیری نامنظور ہے۔

چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پولیس و سرکاری اہلکاروں کی بھتہ گیری و مداخلت نا منظور ہے اور اس کے خلاف کوئی مستقل حل نکالا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم وزیراعظم پاکستان اور وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا کارٹل ختم کرنے پر بے حد مشکور ہیں۔

دوسری جانب اوگرا نے پیٹرول پچیس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سمری  بھی وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر