Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیجنگ ونٹر اولمپکس کی رنگا رنگ تقریب آج ہو گی

Now Reading:

بیجنگ ونٹر اولمپکس کی رنگا رنگ تقریب آج ہو گی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی کھیلوں کے اولمپکس گیمز کا افتتاح آج ہو گا جس میں متعدد ممالک کے سربراہ کی شرکت متوقع ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیجنگ ونٹر اولمپکس میں شرکت کے لئے متعدد عالمی سربراہوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان بیجنگ پہنچ چکے ہیں، جبکہ پاکستان کے عمران خان اور روس کے ولادی میرپیوٹن سمیت متعدد عالمی سربراہاں شرکت کریں گے۔

بیجنگ ونٹر اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ پہلا موقع ہے کہ جب ونٹر اولمپکس گیمز بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

گزشتہ چند ماہ سے بیجنگ اولمپکس کو متنازع بنانے کی امریکی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، امریکہ نے اپنے ایتھیلیٹس تو گیمز میں بھیجے ہیں مگر سفارتی سطح پر ان گیمز کیا بائیکاٹ کیا ہے۔

امریکہ کی دیکھا دیکھی انگلینڈ ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت امریکی لابی کے ممالک نے ان گیمز کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ان گیمز کا سفارتی بائیکاٹ کر کے متنازع بنانے کی کوشش کی ہے۔

بھارت نے بھی گزشتہ سال لداخ کی گلوان کی وادی میں بھارتی فوجیوں کی درگت بنانے والے چینی کمانڈر کی اولمپک ٹارچ ریلے میں شرکت پر گیمز کی افتتاحی اور اختتامی شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر