Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا جبکہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے وژن اور پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات میں ان کے گراں قدر تعاون کو بھی سراہا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے خاص طور پر مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر بھی سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

عمران خان نے سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے بڑی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ عمران خان نے عوام سے عوام کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر وزیراعظم عمران خان نے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس فریم ورک کے ذریعے کے ایس اے میں پاکستانی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔

Advertisement

ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے وزیر اعظم کو ولی عہد شہزادہ کی جانب سے تہنیتی پیغام پیش کیا جبکہ سعودی وزیر نے مملکت کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے اپنی وزارت سے متعلق تمام معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدل عزیر بن سعود بن نائف کیساتھ 7 رکنی اعلی سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پرایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی،غزہ پر اسرائیل کے فضائی و زمینی حملے ، 7 فلسطینی شہید
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر