Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

Now Reading:

پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ شدید علالت کے باعث دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں ہیں۔

ذہین طاہرہ کی طبیعت گزشتہ رات انتہائی خراب ہوئی جو سنبھل نہ سکی اور طبی امداد دینے سے قبل ہی ان کاانتقال ہو گیا۔

اداکارہ ذہین طاہرہ  گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کا فی دن تک زیر علاج بھی رہیں اور اسی دوران طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پربھی منتقل کیاگیا تھا،طبیعت نا رمل ہو نے کے بعد چند دن قبل ہی وہ گھر منتقل ہو ئی تھی لیکن دو بارہ طبیعت نا ساز ہو نے کے با عث ان کا انتقال ہو گیا۔

کراچی سےتعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے کئی سا ل قبل پی ٹی وی سے اپنے شو بز کیر ئیر کا آغاز کیا اور پھر کا میابی سے سیکڑوں ڈراموں میں اپنی لا زوال اداکاری کے جو ہر دکھا ئے ،ان کے مقبو ل ترین ڈرامو ں میں خدا کی بستی،عروسہ،دیس پریس،چاندنی راتیں،کہا نیا ں اور ایسے لا تعدا ڈرامےشا مل ہیں۔

ذہین طاہری کی فنی صلا حیتو ں کے صلے میں انھیں سال 2013 میں حکومت پاکستان نے ‘تمغہ امتیاز’ سے بھی نوازا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر