
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ آج رات نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا جبکہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم پہلے آکلینڈ پہنچے گی، اور پھر کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ 10 دن کی قرنطینہ مدت گزارے گی۔
روانگی سے قبل پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی خواہش اور ہدف کا اظہار کیا ہے۔
بسمہ معروف نے کہا کہ ہم نے تربیتی کیمپ میں سخت محنت کی ہے، کوشش ہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچیں۔
بسمہ نے حریف بھارت کے خلاف اپنے ابتدائی کھیل کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ٹیم ایک مختلف اور بہتر ذہنیت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
قومی کپتان نے کہا کہ ہمیں اس قسم کے ٹورنامنٹ میں پہلے میچ سے ہی اچھا کھیلنا ہوگا، ہمارا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہے اور ہم مختلف ذہنیت کے ساتھ کھیلیں گے۔
بسمہ کا خیال ہے کہ ٹیم اس وقت ٹاپ فارم میں ہے، جب کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے مختلف حالات کے مطابق تیزی سے ڈھالنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اس وقت اچھی فارم میں ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
قومی کپتان نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں ٹیم میں کافی بہتری آئی ہے۔
بسمہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں حالات مختلف ہیں لیکن ہم اس کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
بسمہ ٹیم کے باؤلنگ اٹیک سے پراعتماد ہیں اور اسے اپنی طاقت سمجھتی ہیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان ویمن ٹیم میں اس وقت وکٹ کیپرز کی کمی ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں مزید آپشنز تیار کیے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سدرہ امین سدرہ نواز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 4 مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News