اردن میں آتشزدگی ،بچوں اورخواتین سمیت 13پاکستانی جاں بحق

اردن میں گھرمیں آتشزدگی کےواقعےمیں بچوں اورخواتین سمیت 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئےہیں۔
غیرملکی خبررساں اداروں کےمطابق مغربی اردن میں ایک گھرمیں آتشزدگی سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ افسوس ناک واقعہ الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔
آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیااوراندرموجودلوگوں کوجان بچانےکاموقع نہ مل سکا۔ آتش زدگی سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔
حکام نےبتایا کہ اس گھرمیں دو پاکستانی خاندان رہائش پذیر تھے۔ زخمیوں کواسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اردن کے شہری دفاع کے ترجمان نےایک بیان میں نےبتایا کہ آدھی رات کےوقت لگنےوالی آگ میں تین دیگرزخمی ہوئےہیں جبکہ ابتدائی تحقیق سےیہ معلوم ہوتاہےکہ آ گ بجلی کےشاٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی۔
حکام کے مطابق حادثےکی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہےتاہم واقعےکی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اردن میں حالیہ برسوں میں موسم سرما کےدوران شاٹ سرکٹ،گھریلوسلینڈراوردم گھٹنےسےکیمپوں میں مقیم شامی پناہ گزین اپنی جانوں سےہاتھ دھوبیٹھےہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News