ایڈیلیڈ:کینگروزکےہاتھوں شاہینوں کوشرمناک شکست

ایڈیلیڈمیں کھلیےجانےوالےدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کوآسٹریلیاکےہاتھوں شرمناک شکست ہوئی ۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھےروزفال آن سےبچتےبچتے پوری ٹیم 229 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی.۔
ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرےٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 48رنزسے شکست دےکر سیریز 2 صفر سےاپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کوٹیسٹ میچزمیں مسلسل پانچویں باروائٹ واش کاسامناکرناپڑاہے ۔
ایڈیلیڈٹیسٹ میچ میں شاہین مشکل سےدوچار
ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہواتھا ۔
اسد شفیق اور شان مسعود کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں اسکور کیں، اور بالترتیب 58 اور 69 رنز پر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔
برسبین ٹیسٹ،آسٹریلیا کو ایک صفرکی برتری
تاہم امام الحق صفر، اظہر علی 9 اور بابر اعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، شان مسعود نے 68 اور اسد شفیق نے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو دو میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل ہے۔ برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News