
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے، نوجوان قوم کامستقبل ہیں یہ ملکی ترقی کا سبب بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہیں، نوجوان کی کامیاب زندگی ہمارا مقصد ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات نے کہا کہ کاروبار کی شروعات چھوٹے پائلٹ پراجیکٹ سے کرنا چاہیے، ہمیشہ بڑا سوچو اور چھوٹے کام سے آغاز کرکے آگے بڑھاجائے، کام شروع کرنے سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ اسٹارٹ اپ پروگرام کا آغاز اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، یہ پروگرام لاہور اور دیگر شہروں میں بھی آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور کاروبار بڑھیں گے، نوجوان اپنے آئیڈیاز لے کر آئیں تو حوصلہ افزائی کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ طلبہ یونینزکے معاملے پر بھی بات چیت چل رہی ہے، نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی بات سنی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News