Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناروے میں کھلے آسمان تلے قرآن کی تلاوت

Now Reading:

ناروے میں کھلے آسمان تلے قرآن کی تلاوت
norway-quran

ناروے میں کھلے آسمان تلے سیکڑوں مسلمانوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی، یہ اجتماع اس جگہ ہوا جہاں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں گزشتہ دن دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسلمان جن میں پا کستانی بھی شامل تھے، کھلے آسمان تلے جمع ہوئے اور پورا ایک گھنٹہ سورۃ یاسین کی تلاوت کرکے قرآن کریم سے اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اجتماع اوسلو کے علاقے گرورود کے فٹ بال گراونڈ میں منفی آٹھ درجے سینٹی گریڈ انتہائی سرد موسم میں منعقد ہوا۔

اس تقریب میں گرورود گرجا گھر کی خاتون پادریہ مس انے بریت ایوانگ نے خصوصی طور پر شریک ہو کر مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے، اختتام پر دعا کی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یہ اجتماع ایسے وقت میں منعقد کیا گیا جب دوہفتے قبل ناروے کے جنوبی شہر کرستیان ساند میں ایک انتہاپسند شخص نے پولیس کے منع کرنے کے باوجود لوگوں کے سامنے قرآن کریم کی بے حرمتی کی

اس موقع پر ایک مسلمان نوجوان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے اس متعصب شخص کو روکا۔

دین پرمرمٹنےکاجذبہ،کل بھی تھا اورآج بھی ہے

اس واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی تھی اور دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

 

اس واقعے کے بعد ناروے سمیت پورے یورپ میں لوگوں میں قرآن کریم کے مطالعے کے رحجان میں اضافہ ہوا

یورپی مسلمانوں نے قرآن کریم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اس کلام الٰہی کو پہلے سے زیادہ پڑھنا شروع کردیا ہے اور غیرمسلم اس لیے اس کا مطالعہ کررہے ہیں تاکہ دیکھا جائے اس کتاب میں ایسا کیا ہے، جس کے تقدس کو مسلمان ہرگز پامال نہیں ہونے دیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر