Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکامیں انوکھاسیب تیار

Now Reading:

امریکامیں انوکھاسیب تیار
سیب

سیب کی ایک نئی قسم تیار کرلی گئی  جوایک سال تک فریج میں رکھےبغیرخراب نہیں ہوگی ۔ منفردسیب اتوار سے امریکہ میں فروخت کیاجائے گا۔

ماہرین کے مطابق سیب کی تیاری میں دودہائی کاعرصہ لگا جسے ’کاسمک کرسپ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ ہنی کرسپ اور انٹرپرائز سیب کی پیوند کاری سے وجود میں آیا ہے۔

ماہرین کاکہناہے کہ منفرد سیب پہلی بار سنہ 1997 میں واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی میں اگایا گیا تھا۔اس ’ٹھوس، خستہ اور رس دار سیب‘ کے لانچ میں ایک کروڑ امریکی ڈالر خرچ آیا ہے۔

واشنگٹن ریاست کے کسانوں کو آنے والی دہائی میں اس کی کاشت کی اجازت دی جائے گی۔

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی میں اس سیب کی افزائش اور نشوونما کی شریک سربراہ کیٹ ایوانز نے بتایا ’یہ زیادہ خستہ سیب ہے، یہ نسبتا سخت ہے، اس میں ترش و شیریں کا اچھا توازن ہے اور یہ بہت ہی رسیلا ہے۔‘

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ سیب کے گودے کا رنگ تبدییل ہونے میں کافی وقت لگتا ہےاور اگر اسے ریفریجریٹر میں رکھا جائے تو دس بارہ ماہ تک کھانے میں اس کی اچھی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔‘

اب تک کاسمک کرسپ کے ایک کروڑ 20 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں اور سخت قواعد و ضوابط کی وجہ سے کسانوں کو اسے ملک کے دوسرے حصوں میں اگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

منفرد سیب کی اس قسم کو ابتدا میں ’ڈبلیو اے 38‘ کا نام دیا گیا تھا تاہم کاسمک کرسپ کا نام اسے اس لیے دیا گیا کہ اس کے گہرے سرخ رنگ پر سفید دانے نظر آتے ہیں جو رات میں تاروں بھرے آسمان کی طرح دکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر