Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناکام بھارتی خلائی مشن کاسراغ مل گیا

Now Reading:

ناکام بھارتی خلائی مشن کاسراغ مل گیا
بھارتی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے(ناسا) نے چاند کی سطح پربھارت کاگرکرتباہ ہونے والاخلائی مشن کا سراغ لگالیا۔ بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے چاند پرتلاش کرلیےگئے۔

تفصیلات کےمطابق رواں سال 7 سمتبر کو بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا تھا۔

Advertisement

بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پرلینڈنگ سے چند منٹ قبل منقطع ہوگئے تھے۔ خلائی مشن وکرم لینڈر کا چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوا تھا۔

ناسا کی جانب سے چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو نے والے بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے تلاش کر لیے گئے ہیں۔

ناسا کی جانب سے جاری تصاویر میں خلائی مشن کے ٹکرانے اورکئی کلومیٹر دور تک 2 درجن جگہوں پر بکھرے حصوں کو دکھایا گیا ہے۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہاہے کہ بھارت خلائی آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے، بھارتی غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے۔

وفاقی وزیر نےعاملی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیموں کو بھارت کے اس اقدام کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

بھارت کاچاندپررسائی کادوسرامشن بھی ناکامی سےدوچار،مودی مایوس لوٹ گئے

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 27 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ بھارت نے اینٹی سٹیلائٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے تحت میزائل کے ذریعے خلاء میں سٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور اس مشن کو ‘شکتی مشن’ کا نام دیا گیا۔

Advertisement

ناسا کےچیف نےبھارت کے تجربے پر ناسا ٹاؤن ہال میں میٹنگ کے دوران کہاتھا کہ چاند کی سطح پربھارتی تجربے کے نتیجے میں 400 ٹکڑے دیکھے گئے ہیں جس میں 60 بڑے ٹکڑے بھی شامل ہیں جب کہ 24 ایسے ٹکڑے ہیں جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے بھی بڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر