Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق

Now Reading:

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔


جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ایس پی گلبرگ طاہرنورانی نے بتایاکہ  اطہرمتین بچوں کواسکول چھوڑنےکےبعدواپس جارہےتھےکہ موٹرسائیکل سوارنےاطہرمتین کوروکنےکی کوشش کی۔

 یہ بھی پڑھیں: صحافی اطہر متین جاں بحق، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

ایس پی گلبرگ نے کہاکہ فائرنگ کےبعد موٹرسائیکل سوارفرارہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمزید تفتیش کریں گے۔

ایس پی گلبرگ نے بتایاکہ گولی اطہرمتین کےسینےمیں لگی۔

Advertisement

سیاسی رہنما امین الحق کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم، صحافی اطہرمتین کےقتل کی مذمت کرتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نے صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا

انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے،پولیس میں سیاسی بھرتیاں کریں گےتویہی ہوگا، متعلقہ افسران کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی، سندھ حکومت افسران کی تقرریوں پرپیسےلیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر