Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عورت کا ہی عورت مارچ کے مطالبے پر اعتراض

Now Reading:

عورت کا ہی عورت مارچ کے مطالبے پر اعتراض

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 8 مارچ کو عورت مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے منتظمین نے حکومت کے سامنے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔

عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے کئے گئے مطالبات کو “عورت مارچ لاہور: چارٹر آف ڈیمانڈز 2022، انصاف کا ایک نیا تصور” نام دیا گیا ہے۔

ویسے تو ان مطالبات میں بیشتر نکات ایسے ہیں جو واقعی توجہ طلب ہیں لیکن، بعض ایک بار پھر نئے تنازعے کا باعث بن سکتے ہیں۔

عورت مارچ کے انہی چند متنازع مطالبات میں سے ایک کو ایک عورت نے ہی مسترد کردیا ہے۔

عورت مارچ کے منتظمین نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت سے سیف سٹی پروجیکٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

منتظمین نے اسے اربوں روپے کا ضیاع قرار دیا ہے۔

عورت مارچ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر موجود ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری فوری بند کی جائے۔ یہ پروجیکٹس سالانہ اربوں کا بجٹ کھانے کے باوجود قطعی طور پر غیر موثر ہیں اور ان کی بنیاد تحفظ کے ایک غلط نظریے پر قائم ہے۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ان پروجیکٹس میں سے بجٹ نکال کر متاثرین کی بحالی کے پروگراموں پر خرچ کیا جائے۔

Advertisement

اسی ٹوئٹ کے جواب میں معروف صحافی مہوش اعجاز نے عورت مارچ کے منتظمین کے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

صحافی مہوش اعجاز نے لکھا کہ “کیا جوکر ہیں، محفوظ شہر خواتین کو ہراساں کرنے سے بچا سکتے ہیں، ہر چیز کی نگرانی کی جاتی ہے اور کوئی ہراساں کرنے والا فرار نہیں ہوسکتا۔”

https://twitter.com/mahwashajaz_/status/1494903719502168064?s=20&t=mz6bK1GBBebyRMR5JPFOhw

مہوش نے مزید لکھا کہ “متحدہ عرب امارات میں بہت سے ہراساں اور گھٹیا حرکتیں کرنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑے گئے ہیں اور انہیں سزائیں بھی دی گئی ہیں۔”

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر