Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع

Now Reading:

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع

لاہور : آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس کے بعد تاریخی دورہ پاکستان کرنے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورے کو یادگار بنانے کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز کے تین وینیوز پر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اعلی حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کی جائے گا اور 24 برس پہلے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے والے کرکٹرز کو بھی بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا  کے خلاف کھلاڑیوں کے لیے مختلف منظرنامے بنا رہے ہیں،محمد یوسف

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کو راولپنڈی، کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز میں بلایا جائے گا  اور تاریخی دورے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد بلڈ اپ مہم شروع کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے تاحال زور و شور سے یہ مہم شروع نہیں کی جاسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیریز، حریف کو زیر کرنے کی منصوبہ بندی خفیہ رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 24 برس بعد 27 فروری کو مہمان ٹیم پاکستان آرہی ہے، اس دورے میں 4 تا 8 مارچ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جانا ہے۔

Advertisement

اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے، ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ و ونڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر