Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا  کے خلاف کھلاڑیوں کے لیے مختلف منظرنامے بنا رہے ہیں،محمد یوسف

Now Reading:

آسٹریلیا  کے خلاف کھلاڑیوں کے لیے مختلف منظرنامے بنا رہے ہیں،محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سیریز کے لیے اچھی تیاری کے لیے ہم کھلاڑیوں کے لیے مختلف منظرنامے بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں یوسف کھلاڑیوں کو طویل فارمیٹ کے موڈ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے زیادہ تر اراکین محدود اوورز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو ٹیسٹ کھیلے ہوئے کچھ عرصہ ہو گیا ہے۔

Advertisement

محمد یوسف نے کہا کہ آخری بار ہم نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا، کھلاڑی اپنے گھروں پر تھے پچھلے دو مہینوں کے دوران طویل فارمیٹ نہیں کھیلا،لہذا یہاں ہم انہیں ٹیسٹ ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کے کام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں کے لیے منظرنامے بنا رہے ہیں، آسٹریلیا سیریز اہم ہے کیونکہ یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ہم واقعی اس کے منتظر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بلے باز سیشن کے حساب سے بیٹنگ کر رہے ہیں ہم ٹیسٹ میچ کی طرح 90 اوورز کھیل رہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کا احساس دے رہے ہیں۔

لیجنڈری محمد یوسف نے 2006 میں 11 ٹیسٹ میچوں میں 1788 رنز بنائے جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین سال رہا۔

انہوں نے ویو رچرڈز کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور 90 ٹیسٹ میں 52.29 کی اوسط سے 7530 رنز بنائے اور 24 سنچریاں، 33 نصف سنچریاں اپنے نام کیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوں گے جبکہ ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ سے منسلک ہیں جہاں سے میزبان بھارت سمیت ٹاپ آٹھ ٹیمیں 2023 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر