سیہون کے علاقے منچھر جھیل میں خسرے کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے اندر خسرے میں مبتلا 5 معصوم بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 15 سے زائد بچے بھی خسرہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خسرے کے باعث جاں بحق ہونے والے 5 معصوم بچوں میں 2 سگے بھائی محمد ملاح، غلام حسین ملاح شامل تھے جبکہ وسیم ملاح، مریم ملاح اور بیگماں ملاح بھی شامل تھے۔
ایک ہی روز میں پانچ معصوم بچے خسرے کے باعث جاں بحق ہونے پر متاثرہ افراد نے احتجاج شروع کردیا ہے۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت جامشورو نے منچھر جھیل پر کوئی صحت کی سہولت نہیں دی، خسرے کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ہے مگر محکمہ صحت جامشورو خاموش ہے۔
متاثرہ دیہاتیوں نے صحت کی سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں نے 3 بچوں کی جان لے لی
متاثرہ ماہیگیر افراد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاھ منچھر جھیل پر خسرے کی بیماری پھیلنے کا نوٹس لیں۔
متاثرہ ماہیگیر افراد نے مزید کہا کہ غربت کے باعث دو وقت کے کھانے کیلئے پریشان ہیں، ایسے حالات میں بچوں کا علاج کیسے کروائیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر معین صدیقی ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے بتایا کہ خسرے بیماری کے باعث ماہیگیر خاندان کا ایک بچہ اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
