وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی ٹیم جیتے فتح پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج میدان میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے، شائقین کرکٹ فائنل میں شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میچ کے لئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں، امید ہے کہ آج اچھا فائنل ہو گا اور شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا فائنل لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔
آج رات کو قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ لاہور قلندر کا دھمال دیکھیں گے یا پھر ملطان سلطانز کے راج کے نقارے بجتے دیکھیں گے2017 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان نے ایونٹ کے واحد کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ لاہور نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ لیگ مرحلے میں مد مقابل آچکی ہیں، جہاں فتح کی دیوی ایک مرتبہ لاہور اور ایک مرتبہ ملتان پر مہربان ہوچکی ہے۔
دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو اب تک رواں سیزن میں شکست دینے والی واحد ٹیم بھی لاہور قلندرز کی ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
