Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘وزیراعظم آج بہت بڑا اعلان کرنےجا رہے ہیں’

Now Reading:

‘وزیراعظم آج بہت بڑا اعلان کرنےجا رہے ہیں’
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورآصف زرداری کامناظرہ کرالیں، بلاول بھٹوبتائیں انہوں نے 15 سال میں کیاکیا؟

انہوں نے کہاکہ عمران خان ساڑھے 3 سال کاحساب دینےکوتیارہیں، آصف علی زرداری 15 سال کاحساب بھی دیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہمارامارچ لٹل ہے تومخالفین کوپسینہ کیوں آرہا ہے؟

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کوقوم کی تکلیف کااحساس ہے، وزیراعظم آج شام 6 بجےقوم سےخطاب کریں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی وزیرخارجہ کےمطابق بارڈرپرلاکھوں افرادپھنسےہیں، یوکرینی  وزیرخارجہ ہمسائےممالک سےمذاکرات کررہےہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ بارڈرپررش ختم ہوگاتوطلباکوواپس نکال لیں گے،گزشتہ روز یوکرینی وزیرخارجہ سےبات ہوئی،یوکرین میں کچھ طلباکےپاس دستاویزات مکمل نہیں تھیں، دستاویزات مکمل نہ ہونےپرطلباسفرنہیں کرسکتےتھے۔

شاہ محمودقریشی نے بتایاکہ طلباکومغربی یوکرین کی جانب سفرکرنےکاکہا،مغربی یوکرین کےحالات کشیدہ نہیں، یوکرین میں 3 ہزارپاکستانی طلباہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سے5،5،یونین کمیٹی سے 3،3 لاکھ لیےگئے،پنجاب میں پیپلزپارٹی کےقافلےکونہیں روکیں گے،امیدہےسندھ کی انتظامیہ رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گی،انتظامیہ نے رکاوٹیں کھڑی کی توتوڑدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پیپلزپارٹی کےجھنڈے اوربینرزلگارہی ہے،ایک طرف سندھ حقوق مارچ اوردوسری طرف سرکاری مارچ ہے،عوام کےحقوق کےتحفظ کیلئے باہر نکلےہیں، پیپلزپارٹی کی ریلی میں سرکاری مشینری استعمال ہور ہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ پیپلزپارٹی نےلانگ مارچ کیلئےایک کارکن کو 30 ہزار روپے کا پیکج دیا،پی ٹی آئی کانظریہ آج لاڑکانہ کےعوام کوپیش کریں گے،عوام ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر