Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب پرانے نعروں میں کشش نہیں رہی، بلاول لکھی باتیں بول دیتا ہے،اچھا ہے انسان اسی طرح سیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام سے رابطہ نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہیں، سندھ میں عوام سے اسطرح رابطہ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہیے تھا، سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں 5فیصدمقبولیت ہے، یہ وزیراعظم بنیں گے؟ بلاول بیٹا اسطرح نہیں ہوتا جس طرح آپ کررہے ہیں، وزیراعظم بننے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری نیت خراب ہے تو اپوزیشن اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرادے، اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبرز نہیں، ن لیگ فوری انتخابات چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نہیں چاہتی۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جس شہر سے گزرتا ہے اسےبند کرا دیا جاتا ہے، عوامی مارچ میں عوام کو مارچ سے دورکیوں رکھا گیا؟ پیپلزپارٹی سرکارکی بیساکھیوں پرسیاست کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک ہزار ارب روپے سندھ کو دیے اور بلاول کہتے ہیں انکی جیب میں تحریک عدم اعتماد ہے، تحریک عدم اعتماد ہے تو اسمبلی میں پیش کریں، ق لیگ کے جواب کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر